24 اپریل 2012 - 19:30

ہندوستان کی پارلمنٹ کی اسپیکرمیراکمار نے کانگریس سے وابستہ8 اراکین کی رکنیت 4دنوں کے لئے معطل کردی ہے-

ابنا: پارلمنٹ کےبجٹ اجلاس کےدوسرےمرحلےکے آغازپر آج علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حامی اراکین پارلمنٹ نے سخت ہنگامہ کرکے تلنگانہ ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا-

اس موقع پر ان اراکین نے سخت نعرے بازی کرتے ہوئے پارلمنٹ کی کاروائی متاثرکردی جس پر اسپیکر نے 8 اراکین کی رکنیت 4دنوں کے لئے معطل کردی -

کانگریس پارٹی نے بھی ان اراکین کی رکنیت کی معطلی کی حمایت کی ہےلیکن متعدد جماعتوں نے اس اقدام کی مخالفت کی ہے.
..... 
/169